Kai Chaand The Sar-e-aasman

About The Book

برصغیر کے ادبی حلقوں میں شمس الرحمن فاروقی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ انھوں نے کوئی چالیس سال تک اردو کے مشہور و معروف ادبی ماہنامہ شب خون‘‘ کی ادارت کی اور اس کے ذریعہ اردو میں ادب کے بارے میں نئے خیالات، اور برصغیر اور دوسرے ممالک کے اعلی یقی ادب کی تروت کی شمس الرحمن فاروقی نے اردو اور انگریزی میں کئی اہم کتابیں لکھی ہیں ۔ خداے سخن میر تقی میر کے بارے میں ان کی کتاب شعر شور انگیز جو چار جلدوں میں ہے کئی بار چپ چکی ہے اور اس کو ۱۹۹۹ میں سرسوتی سان ملا جو برصغیر کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ کہا جاتا ہے۔ داستان امیر حمزہ کا گہرا اور بسيط مطالعہ، جس کی چار جلدیں اب تک شائع ہوچکی ہیں، ان کے وقع کارناموں کا ایک حصہ ہے ۔ شمس الرحمن فاروقی نے تنقید ، شاعری فاشن، لغت نگاری، داستان، عروض ، تر جمہ، یعنی ادب کے ہر میدان میں تاریخی اہمیت کے کارنامے انجام دیئے ہیں۔ انھیں متعدد اعزاز و اکرام مل چکے ہیں جن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اورمولانا آزادقومی اردو یونیورسٹی کی اعزازی ڈی لٹ کی ڈگریاں بھی شامل ہیں۔کچھ سال پہلے شمس الرحمن فاروقی کے افسانوں کا مجموعه سوار شائع ہوا تھا جس نے اردو کی تمام ادبی دنیا میں دھوم مچادی۔ ان افسانوں میں اٹھارویں انیسویں صدی کی اردو ادبی تہذیب اور ہند مسلم تہدینی ماحول کو نہ صرف زندہ کر دیا گیا ہے بلکہ انھیں ایک نئے اور شت نقطہ نظر سے کبھی دیکھا گیا ہے۔ ان افسانوں کے بارے میں عام طور سے کہا گیا ہے کہ نہ صرف اردو بلکہ سارے برصغیر میں اس طرح کے افسانوں کی مثال نہیں ملتی جن میں تارت، ادب، سیاست، تہذیب اور شاعرانہ کردار کو بیک وقت، اور اس درج خوبی سے پیش کیا گیا ہو۔ شمس الرحمن فاروقی کا یہ ناول بھی اردو فارسی شاعری اور ہند اسلامی تہذیب کے انھیں کے رنگوں سے عبارت ہے جوسوار کے افسانوں میں ہر صفحے پر جھلکتے اور مکتے ہیں۔ اس ناول کو اٹھارویں اور انیسویں صدی کی ہند اسلامی تہذیب میں یک جہتی زندگی محبت اورفن کی تلاش کی داستان کہیں تو بجا ہوگا۔ یقول اسلم فرخی، کئی چاند تھے سر آسان اکیسویں صدی ہی کی نہیں، اردو فکشن کی بہترین کتابہے۔ انتظار حسین کا کہنا ہے کہ اس ناول نے ہند و پاک کی ادبی دنیا میں ہلچل مچادی ہے۔ مشہور پاکستانی نقاد انور سدید نے اسے شمس الرحمن فاروقی کے جادو نگا قلم سے نکلا ہوا ایا ناول بتایا ہے جس کی نظیر اردو ادب کی تاریخ میں نہیں ملتی‘‘ |
Piracy-free
Piracy-free
Assured Quality
Assured Quality
Secure Transactions
Secure Transactions
Delivery Options
Please enter pincode to check delivery time.
*COD & Shipping Charges may apply on certain items.
Review final details at checkout.
downArrow

Details


LOOKING TO PLACE A BULK ORDER?CLICK HERE