Yahudiyat Isaiyat or Islam

About The Book

<p>ڈاکٹر عارف ظفر کی کتاب یہودیت، عیسائیت اور اسلام ایک سنجیدہ اور ہمہ گیر علمی و تحقیقی کاوش اور مصنف کی طویل محنت کا ثمرہ ہے ۔ اِس کتاب میں مصنف نے تینوں آسمانی مذاہب کے فکری اور نظریاتی پہلوؤں کا علمی و عقلی نقطۂ نظر سے تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے ۔ یہودیت کے حوالے سے کتابِ مُقدّس یعنی بائیبل میں موجود عہد نامہ عتیق (Old Testament) خصوصاً تورات پر مغربی دنیا میں کی جانے والی تحقیقات کا براہ راست استفادہ کرنے پر نہایت متوازن اور مدلل طریقے سے واضح کیا ہے کہ تورات اور عہد نامہ قدیم کی دیگر کتابیں تاریخی طور پر کس طرح اور کن زمانوں میں وضع کی گئی تھیں ۔ بائیبل کے داخلی بیانات اور دورِ حاضر کی آرکیالوجیکل تحقیقات کی روشنی میں تمام تفصیلات اس طرح سلسلہ وار تحریر کر دیں کہ بظاہر اس حقیقت میں کوئی نمایاں اور قابلِ تذکرہ خلاء نظر سے اوجھل نہیں رہ جاتے ۔ یہودی مذہب کے ارتقائی عمل کے دورانیہ میں عیسائیت ایک نئے مذہب کی حیثیت سے لوگوں کے درمیان ایک عظیم جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ عہد نامہ جدید (New Testament) میں موجود انجیل اور دیگر کتابوں میں موجود شواہد کی روشنی میں ثابت کیا کہ عیسائی مذہب اور اس کے بنیادی عقائد کس طرح معرکۂ وجود میں آئے ۔ تورات و انجیل میں موجود مذہبِ اسلام سے متعلق اشارات کو ایک نئے اور منفرد انداز میں پیش کیا جو گزشتہ چند دہائیوں کے دوران لکھی گئی تحریروں میں عموماً نظر نہیں آتے ۔ممکنہ غیر جانبدارانہ نقطۂ نظر سے انتہائی سادہ الفاظ میں واضح کیا کہ خالقِ کائنات نے جس فطرت پر انسان کو خلق کیا اس فطرت سے مکمّل ہم آہنگ حیاتِ انسانی کا طریقِ زندگی اس کے لئے وضع کیا اور تاریخ کے دورانیے میں کُتبِ مقدِّسہ کی صورت میں انسان کو اُس سے روشناس کیا تاکہ انسان اُس فضیلت کا مشاہدہ کرسکے جس فضیلت کا وہ اہل پیدا کیا گیا ہے ۔ انسانی تاریخ کے تجزیہ سے ثابت کیا کہ خالقِ کائنات نے نوعِ انسانی کی انفرادی و اجتماعی زندگی کے لئے صالحیت پر مبنی نظامِ زندگی کی شکل میں جو نعمتِ عظمیٰ فراہم کر دی اس کا قرارِ واقعی اعتراف و اطلاق سے انسان مجموعی طور پر غفلت کا شکار رہتے رہے ہیں لہٰذا بحیثیتِ انسان جس فضیلت اور فلاح کے مستحق ہو سکتے تھے اکثریت اس سے محروم رہ گئی ۔مکمّل غیر جانبداری کے ساتھ واضح کیا کہ یہودیت، عیسائیت اور اسلام کے مابین درحقیقت اسلام ہی وہ اصل دین ہے جو نوعِ انسانی کی ابتدا سے انسان کےعلم میں لایا جاتا رہا ہے ۔ تورات، زبور اور انجیل میں خدا کی اصل تعلیمات انسان کو میسر نہیں بلکہ اپنی اصل اور مکمّل حالت میں قرآنِ كريم ہی اللہ کی کتاب ہے جو اس کرۂ ارضی پر بسنے والے ہر انسان اور انسانی معاشرہ کی عزیز ت
Piracy-free
Piracy-free
Assured Quality
Assured Quality
Secure Transactions
Secure Transactions
Delivery Options
Please enter pincode to check delivery time.
*COD & Shipping Charges may apply on certain items.
Review final details at checkout.
downArrow

Details


LOOKING TO PLACE A BULK ORDER?CLICK HERE